Islam

Importance of Friday in Islam – جمعہ کی فضیلت

جمعہ ہفتے کے تمام دنوں کا سردار اور سب دنوں سے افضل دن ہے۔ حدیث کے الفاظ ہیں کہ سب سے بہتر دن جس پر آفتاب طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدم (ع) کی تخلیق ہوئی

القرآن – سورة نمبر 62 الجمعة آیت نمبر 9
ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو۔
جمعہ ہفتے کے تمام دنوں کا سردار اور سب دنوں سے افضل دن ہے۔ حدیث کے الفاظ ہیں کہ سب سے بہتر دن جس پر آفتاب طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے۔

اسی دن حضرت آدم (ع) کی تخلیق ہوئی، اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا گیا اور پھر اسی دن ان کو جنت سے نکالا (اور دُنیا میں) بھیجا گیا۔ قیامت بھی جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی۔ جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس پر بندہ مومن جو دُعا کرے وہ قبول ہوتی ہے۔ نبی پاک (ص) نے فرمایا جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔

Leave a Response