Islam

Sadqay Ki Fazilat Imporatnce of Sadqah:

مسلمان پر صدقہ

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
ہر مسلمان پر صدقہ ہے ۔
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کیا
یارسول اللہ ﷺ ! جو شخص مال نہ پائے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا
وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے ۔

خود بھی نفع حاصل کرے اور صدقہ بھی کرے ۔

صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کیا
یارسول اللہ ﷺ اگر یہ بھی نہ ہوسکے ؟
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
کسی مصیبت زدہ ضرورت مند کی مدد کرے ۔
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کیا
اگر یہ بھی نہ ہوسکے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا :
تو پھر اچھی باتوں پر عمل کرے اور بری باتوں سے رکے ۔ اس کے لئے یہی صدقہ ہے ۔

Leave a Response